جنوبی وزیرستان (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کیلئے معافی کا اعلان کیے جانے کے بعد جنگجوؤں نے جنوبی وزیرستان میں فوج کے ساتھ فائر بندی کردی۔
ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم سے 20 اکتوبر تک پاک فوج کے ساتھ جنوبی وزیرستان میں فائر بندی رہے گی۔ مشران نے تمام جنگجوؤں کو اس پر عمل کی ہدایت کی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے مشران کی کچھ خفیہ بات چیت چل رہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ترک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ عسکری حل پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اگر وہ ہتھیار ڈال دیں تو معاف کر دیں گے ، وہ عام شہریوں کی طرح رہ سکتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں