ناراض اراکین کو منانے میں ناکامی، وزیراعلیٰ بلوچستان کو مستعفی ہونے کیلئے چوبیس گھنٹوں کی مہلت دیدی گئی

کوئٹہ (پی این آئی) ناراض اراکین کو منانے میں ناکامی، وزیراعلیٰ بلوچستان کو مستعفی ہونے کیلئے چوبیس گھنٹوں کی مہلت دیدی گئی۔۔۔ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ناراض رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو مستعفی ہونے کیلئے اتوار (3 اکتوبر) تک کا ٹائم دے دیا۔ باپ پارٹی کے ارکان کی بڑی تعداد سپیکر عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ کراچی سے کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔

یہ ارکان سپیکر بلوچستان اسمبلی کے چچا کی وفات پر کراچی گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان تاحال ناراض ارکان کو منانے میں ناکام رہے ہیں۔ ناراض ارکان نے انہیں استعفیٰ دینے کیلئے اتوار تک کا وقت دیا ہے۔ اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتے تو اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کیلئے ناراض ارکان بھی ووٹ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close