ملکی ترقی نوجوانوں کی ترقی پر منحصر ہے،پاکستان میں نوجوانوں کا تناسب زیادہ ہونا ملک کی خوش قسمتی ہے

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کونسل کے اراکین کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ملکی ترقی نوجوانوں کی ترقی پر منحصر ہے،پاکستان میں نوجوانوں کا تناسب ذیادہ ہونا ملک کی خوش قسمتی ہے ،کامیابی کا راستہ صرف جدوجہد کا راستہ ہے،لیڈر ہمیشہ سچا اور ایماندار ہوتا ہے، آپ بھی سچ کا راستہ اپنائیں،حکومت سنبھالی تو سخت معاشی اور اقتصادی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، حکومت

کی پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں 35 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے نیشنل یوتھ کونسل میں شامل نوجوانوں کے33 رکنی وفد نے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی قیادت میں ملاقات کی،تمام صوبوں کے یوتھ منسٹرز بھی ملاقات میں شریک ہوئے،وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار چیئرمین ہیں،ملاقات میں ملکی ترقی کیلئے نوجوانوان کے کردار اور حکومتی سرپرستی پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یوتھ کونسل کے اراکین کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے کہا ملک کی ترقی نوجوانوں کی ترقی پر منحصر ہے،پاکستان میں نوجوانوں کا تناسب ذیادہ ہونا ملک کی خوش قسمتی ہے،اپنے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دینا ترجیحات میں شامل ہے، حکومت ملک میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنا رہی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کامیابی کا راستہ صرف جدوجہد کا راستہ

ہے،لیڈر ہمیشہ سچا اور ایماندار ہوتا ہے، آپ بھی سچ کا راستہ اپنائیں،حکومت سنبھالی تو سخت معاشی اور اقتصادی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، اقتدار سنبھالا تو ملکی برآمدات صرف 20 ارب ڈالر تھیں۔ انہوںنے کہا حکومت کی پالیسیوں کی بدولت برآمدات میں 35 فی صد اضافہ ہوا ہے،پاکستان وسائل کی دولت سے مالامال ہے، ہمارا سب سے بڑا سرمایہ باصلاحیت افرادی قوت یعنی نوجوان ہیں۔ عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات اور ویژن کے مطابق نوجوانوں کیلئے جامع منصوبہ بندی کی گئی، نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک 6 شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کیلئے بنائی گئی ہے،روزگار کے مواقع اور معاشی خودمختاری فریم ورک کا سب سے اہم حصہ ہے، سماجی تحفظ اور معاشرتی اعتبار سے نظر انداز نوجوانوں کو قومی دھارے میں واپس لانا ہے،نوجوانوں کو مدنظر رکھتے

ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات بھی فریم ورک کا حصہ ہیں ،کامیاب جوان پروگرام کے تحت 2023 تک نوجوانوں میں 100 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے، عثمان ڈار نے کہا 10 ارب روپے کی مالیتی پروگرام کے ذریعے 2 لاکھ نوجوانوں کو وظائف دئے جائیں گے،4 ارب روپے کی لاگت سے کامیاب جوان مرکز، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور کھیلوں کی اکیڈمیاں بنائی جائیں گی، گرین یوتھ موومنٹ اور انوویشن لیگ پر بھی کام جاری ہے، پاکستانی نوجوان مختلف ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، نوجوانوں کے انتخاب میں، جنسی، مذہبی، علاقائی نمائندگی کا مکمل خیال رکھا گیا ہے، 1 گھنٹے تک جاری رہنے والی طویل ملاقات میں اپنی زندگی کی کامیابیوں سے متعلق بھی بات چیت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close