کابل(آئی این پی)افغان حکومت نے پاکستان سے مریضوں کے علاج اور پاکستان داخلے میں مدد کی اپیل کردی، تفصیلات کے مطابق طالبان کے نئے سرحدی انچارج سید غازی اللہنے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ مریضوں کے داخلے کیلئے پالیسی میں نرمی کرے،پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پر جہاں بہت سے افغان شہری سرحد عبور کرنا چاہتے ہیں وہیں ایمبولینسز کی لمبی قطار بھی لگی ہوئی
ہے،افغانستان میں صحت کی ناکافی سہولیات سے مجبور افغان عوام مریضوں کے ساتھ ہر صورت سرحد پار کرنا چاہتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں