پاکستانی پرچم اتارنے کا معاملہ، افغان حکومت نے سرحد پر تعینات نفری اور کمانڈر تبدیل کردیا

کابل(آئی این پی)طالبان نے طورخم سرحد پر امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے کے معاملے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے سرحد پر تعینات نفری اور کمانڈر تبدیل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پاک افغان سرحد طورخم پر طالبان جنگجوں کی جانب سے امدادی سامان لیکر جانے والے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔واقعے کے بعد افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ جس نے

طورخم پر پاکستانی امدادی سامان کی گاڑی سے پاکستانی قومی پرچم اتار کر اس کی بے حرمتی کی ہے، ان کی گرفتاری اور غیر مسلح کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔اب طالبان نے واقعے پر مزید کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان قیادت نے سرحد پر تعینات نفری اورطالبان کمانڈر تبدیل کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے طالبان کمانڈر سمیت 60 سے زائد نفری نے پوزیشن سنبھال لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں