’ اس اناڑی، نااہل اور کرپٹ حکومت کا یوم احتساب بہت بھیانک اور جلد ہو گا‘ حمزہ شہباز برس پڑے

لاہور(پی این آئی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اورمسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافےاور مہنگائی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ عوام دشمن اور غریب کش حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں تاریخی اضافہ کر کے عوام کی جیب پر ایک اور ڈاکہ مارا ہے۔

معیشت اور عوام کی یہ درگت بنانے پر اس اناڑی، نااہل اور کرپٹ حکومت کا یوم احتساب بہت بھیانک اور جلد ہو گا۔تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے تو 5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو نااہلی اور کرپشن اور بدانتظامی کی زمین میں دفن کر دیا ہے ، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 343 روپے مہنگا کر دیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172 روپے کا ہو گیا ہے،فچ ریٹنگ نے تو ڈالر 180 روپے تک کے ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے، معیشت اور عوام کی یہ درگت بنانے پر اس اناڑی نااہل اور کرپٹ حکومت کا یوم احتساب بہت بھیانک اور جلد ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close