غلام سرور خان کی ن لیگ میں شمولیت کی خبروں پر شاہد خاقان عباسی نے بھی خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ن لیگ میں شمولیت کی تردید کر دی۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے بھی کسی نے غلام سرور خان کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے پوچھا، لیکن کبھی ایسی بات نہیں ہوئی۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جب میرے والد ایم این اے تھے تو یہ ٹیکسلا سے ایم پی اے تھے۔اس وقت سے ہمارا ان سے دوستی کا رشتہ ہے اور یہ سیاست سے الگ ہے۔کبھی بھی ہم ایک جماعت میں نہیں ہوئے اور آج بھی ایک جماعت میں نہیں ہیں۔غلام سرور نے ہمیشہ اپنے فیصلے خود کیے ، وہ کسی کے کہنے پر ادھر سے اُدھر نہیں جاتے۔لیکن اب تک ایسی کوئی بات نہیں ہوئی،میری ان سے ملاقات ہوئے بھی تو چھ ماہ ہو گئے۔اگر وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہیں تو اس پر جماعت فیصلہ کرے گی۔۔قبل ازیں ر وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی کے مشکل وقت میں ساتھ دیا۔اب پارٹی کی پوزیشن اتنی اچھی ہے تو چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تحریک انصاف سے علیحدگی سے متعلق خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔مجھے یہ سن کر افسوس ہوا جب ایک صحافی نے کہا کہ میں اور علیم خان ترین گروپ میں جا رہے ہیں۔تحریک انصاف آج وفاق کی علامت بن چکی ہے۔سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے بھی میری ذاتی نہیں سیاسی دشمنی نہیں۔نہ وزیراعظم سے اور نہ ہی سینیر لیڈر شپ میں چوہدری نثار کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی۔ ۔چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں قبولیت بہت مشکل ہوگی۔اس حوالے سے کسی لیول پر کوئی بات نہیں ہوئی۔چوہدری نثار اس طرح کی خبروں سے اپنی اہمیت بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ چوہدری نثار اگر نوازشریف کے نہیں ہو سکے تو کسی کے نہیں ہو سکتے۔نہ میں پی ٹی آئی سے جاؤں گا اور نہ چوہدری نثار یہاں آ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close