پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

پنڈی بھٹیاں(پی این آئی) پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا۔عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پرنوجوان کو چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

پنڈی بھٹیاں کے محلہ حمزہ ٹاؤن کے رہائشی مستی خان ولد محمد نواز کو الزام ثابت ہونے پر مجسٹریٹ عدنان احمد گوندل نے سزا سنا دی۔عدالتی حکم پر مقامی پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ عدالت نے مقامی پولیس کو ملزم کو حافظ آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close