پاک فوج کاشمالی وزیرستان میں آپریشن مطلوب دہشت گرد ہلاکاسلحہ و گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمد کر لی گئی

راولپنڈی (آئی این پی ) پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دیو سالی میں آپریشن کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق آپریشن مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ دہشت گرد

کے قبضے سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close