نواز شریف کی پاکستان واپسیی

10 لوگوں نے نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ نہیں چلنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے دس لوگوں نے کہا ہے کہ ہم نواز شریف کے بیانیے کیساتھ نہیں چال سکتے ،ہم پھنسے ہوئے ہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سامنے اگر کوئی اپوزیشن ہے تو وہ اس وقت صرف مہنگائی اور کرپشن ہے کیونکہ کرپشن اتنی بڑھ چکی ہے کہ کسی سے کہوں کہ

فلاں کرپٹ ہے تو اس کا جواب ہوتا ہے کہ کوئی اور بات کرو ۔ سینئر تجزیہ کار نے مہنگائی کی وجہ شریف فیملی اور زرداری خاندان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل مہنگائی کے ذمہ دار جاتی امراء اور بڑے محلوں میں رہنے والے ہیں جن کی شوگر ملوں اور سیمنٹ فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں ،اربوں ڈالر ان کے پاس ہیں۔انکا کہنا تھا کہ جاتی امراء اتنا بڑا ہے کہ کوئی بھی اس میں پیدل چکر نہیں لگا سکتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close