انا للہ وانا الیہ راجعون، جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی والدہ انتقال کر گئیں، ایک بیٹا، 4 بیٹیاں، 24 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں، 22 پڑ پوتے پڑ پوتیاں، پڑ نواسے پڑ نواسیاں سوگوار چھوڑے

کراچی (پی این آئی) جنگ اور جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن 95 برس کی عمر میں میں انتقال کر گئیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون، بیگم محمودہ خلیل الرحمٰن میر شکیل الرحمٰن کی والدہ اور میر ابراہیم الرحمٰن کی دادی تھیں۔مرحومہ محمودہ خلیل لرحمٰن نے 1 بیٹے، 4 بیٹیوں، 24 پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں، 22 پڑ پوتے پڑ پوتیوں، پڑ نواسے پڑ نواسیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج کراچی میں بعد نمازِ جمعہ

ادا کی جائے گی۔مرحومہ کے پسماندگان نے کورونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے ایصالِ ثواب کے لیے گھر سے ہی دعا کی درخواست کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close