ایک دن کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان، اطلاق نجی و سرکاری تما م تعلیمی اداروں پر ہو گا، امتحانات منسوخ کر دیئے گئے

کراچی (پی این آئی) صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ بھر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے موسم کی صورت حال اور تیز بارش کے پیش نظر بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔اس کے علاوہ جامعہ کراچی نے آج ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کردیے۔واضح رہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کے باعث

محکمہ موسمیات نے تیسرا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں 2 اکتوبر تک وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال،او پی ڈیز پر تالے لگ گئے، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ کےسرکاری اسپتالوں میں ادویات اور دیگر بنیادی طبی سہولتوں کی عدم دستیابی پرینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیاہے۔بائیکاٹ کے موقع پر ہسپتالوں میں او پی ڈیز پر تالے لگے ہیں، جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، او پی ڈیز بند ہیں اور ڈاکٹرز موجود نہیں ہیں،ینگ ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کی کوشش کی جارہی ہے، ہیلتھ کارڈز کو بنیاد بنا کر ہسپتالوں کو پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے۔ینگ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ میڈیکل سپلائی ڈیپارٹمنٹ سے اب تک سرکاری اسپتالوں کو ادویات فراہم نہیں کی گئیں، کنسلٹنٹس کو تربیت کی تکمیل کے بغیر شہر سے باہر کے علاقوں میں ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹراما سینٹر کوئٹہ میں وینٹی لیٹرز غیر فعال ہیں اور 2 آپریشن تھیٹر بند پڑے ہیں جبکہ سول اسپتال میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے پرائیویٹ افراد کو تعینات کیا گیا ہے، اسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج پر مجبور ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close