اسلام آباد(آئی این پی) وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام مختلف منصوبوں کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار اور خود کفیل بنا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو درست سمت دکھائی، وہ نوجوانوں کو اقبال کا شاہین بنانا چاہتے ہیں جس کی پرواز بہت اونچی ہو، جمعرات کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ کونسل کے ارکان کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو ڈیجیٹل پاکستان کا حصہ بنا رہا ہے، نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران پاکستان کے نمائندہ اور سفیر ہیں، معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل یوتھ کونسل کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی آواز کو مرکز تک پہنچانا اور پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا گلہ تھا کہ ہمیں سنا نہیں جاتا اس لئے ہم نے نیشنل یوتھ کونسل بنانے کا فیصلہ کیا،عثمان ڈارمعاون خصوصی نے نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران کی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا اور نوجوانوں کی ترقی کا بل پارلیمنٹ سے پاس کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان نے ورکشاپ کے انعقاد میں یو
این ایف پی کے بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ فریم ورک کو فعال بنانے کے حوالے سے یو این ایف پی کے نمایاں کردار اور کونسل کے ممبران کی سرگرمیوں کو سراہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں