طویل عرصے بعد اس سال سرکاری ٹی وی 1.3 ارب روپے منافع کما رہا ہے

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری حسین نے کہا کہ ایک طویل عرصہ خسارے کے بعد اس سال پاکستان ٹیلی ویژن 1.3 ارب روپے منافع کمارہا ہے۔ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کے التوا کی وجہ سے ہمارا 30 کروڑکا نقصان ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ اگلے سال مجھے امید ہے کہ ہم منافع کے تمام ریکارڈ توڑلیں گے، PTV کی مینجمنٹ

اورورکرزکو اس کارکردگی پرمبارکباد دیتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close