افسران کسانوں کی شکایات کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں،حکومت کا کسانوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی ) حکومت نے کسانوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ افسران کسانوں کی شکایات کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں، کسانوں کی آگاہی کے لیے ضلعی سطح پرمہم بھی چلائی جائے، اس سلسلے میں وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے تمام صوبائی حکومتوں کومراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے کے مطابق چیف سیکریٹریز کسانوں کے مسائل کے حل پرافسران

کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ مرتب کریں، کسان اپنے مسائل براہ راست سیٹیزن پورٹل پر درج کروا سکیں گے۔ وزیراعظم آفس کے مراسلہ کے مطابق کسانوں کوسرکاری دفاترکے چکرنہیں لگانا پڑیں گے۔ تمام صوبوں میں کسانوں کے مسائل کے لئے 123 سرکاری افسران کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے 43 پنجاب کے 57 افسران کو ذمہ داری جب کہ بلوچستان 12، سندھ 4، وفاق 4، آزادکشمیر2 اورگلگت میں 1 سرکاری افسرکو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ کسان کھاد، بیج، پانی کی چوری، فصل، اجناس کی قیمتوں پرشکایات درج کروا سکیں گے۔ کیڑے مار

دوائیاں اور دیگر52 مسائل کا ادرا بروقت ممکن ہوسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں