سی ایس ایس نتائج کا اعلان، تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 2.11فیصد رہی

اسلام آباد(آئی این پی) سول سپیرئیر سروس (سی ایس ایس)2021کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 2.11فیصد رہی،ایف پی ایس سی کے مطابق مقابلے کے امتحان کے لیے39ہزار 650امیدواروں نے اپلائی کیا جن میں سے 17ہزار 240 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا،ایف پی ایس سی کے مطابق 364امیدواروں نے تحریری امتحان کو پاس کیا ، کامیاب امیدواروں میں بلور خان نے

پہلی پوزیشن لی،ایف پی ایس سی کے مطابق سردار عثمان سلیم دوسرے اور فائزہ اکمل تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں