طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، حکومت کا تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

کراچی (آئی این پی)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں آج (جمعہ )کو تمام تعلیمی ادارے بندکرنیکا اعلان کردیا۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے مطابق موسم کی صورت حال اور تیزبارش کے پیش نظر آج جمعہ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔اس سے قبل ہی آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن غیریقینی موسم کی صورت حال کے باعث

پرائیوٹ اسکول اورکالج کل بند رکھنے کا اعلان کرچکی ہے۔آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں اسکولز بندکرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہیکہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کراچی سے 300 کلومیٹر دور ہے جوکہ کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواں کا باعث بن سکتا

ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں