تیل کی قیمتوں میں رد و بدل؟ اوگرا نے ایک دن کا ریلیف دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستانیوں کو ایک دن کا ریلیف مل گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا اعلان کل کیا جائے گا۔اوگرا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

وزیر اعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ نے آج نوٹیفکیشن جاری کرنا تھا تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان میں ایک مہینے میں دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کی جاتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے اعلان کی گئی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اور 15 تاریخ سے ہوتا ہے۔ گزشتہ روز اوگرا نے پٹرول کی قیمت پانچ روپے 25 پیسے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close