چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آئے تو میں ن لیگ میں کیوں نہیں جا سکتا؟ غلام سرور خان کی دھمکی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے وزیر اعظم کے سامنے اپنی ن لیگ میں جانے کی خبروں پر واضح موقف پیش کردیا۔ غلام سرور خان حکومتی جماعت سے ناراض ہیں۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں غلام سرور خان سے دبے الفاظ میں سوالات کیے گئے جس پر انہوں نے بھی اپنی پوزیشن کلیئر کردی۔

غلام سرور خان نے چوہدری نثار سے ہونے والی مشاورت پر سوالات اٹھا دیے اور کہا کہ اگر چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا تو وہ ن لیگ میں کیوں نہیں جاسکتے۔خیال رہے کہ کچھ روز سے یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ غلام سرور خان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اس حوالے سے وضاحت جاری کی تھی کہ ان کا ن لیگ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close