عوام کیلئے شاندار ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخر کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 6 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ای سی سی نے یوٹیلٹی اسٹورزپر 5 اشیائے ضروریہ پرسبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع دے دی۔

ای سی سی نے وزارت داخلہ کے لیے 8 کروڑ 33 لاکھ روپےکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی ہے، یہ رقم اوورسیزپاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کی آٹومیشن پر رقم خرچ ہوگی۔ای سی سی نےکے الیکٹرک کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بجلی کے بل میں اضافے کی سمری مؤخرکردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close