تمام سیاسی پارٹیاں الیکشن کی تیاری کریں، سال 2022 کے اکتوبر یا اس سے پہلے الیکشن دیکھ رہا ہوں

اسلام آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے ملک میں عام انتخابات، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے متعلق بڑی پیشگوئیاں کی ہیں۔

منظور وسان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں الیکشن کی تیاری کریں، سال 2022 کے اکتوبر یا اس سے پہلے الیکشن دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائیں گے، کوئی بہانہ بنا کر سال 2022 میں عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔وزیر خارجہ سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نئی سیاسی جماعت بنانے پر کام کر رہے ہیں مگر نئی سیاسی جماعت بنا نہیں پائیں گے، وہ کسی اور پارٹی میں چلے جائیں گے۔مشیر زراعت کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کا جیتنے والا وقت چلاگیا ہے، پچ تیار ہے اور یہ عمران خان کے ہارنے کا وقت ہے، وہ کھیل نہیں سکتے تو جیتیں گے کیسے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا زوال شروع ہو چکا ہے، حکومت فیل ہو چکی ہے، بہت سے لوگ پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close