چئیرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کا مسودہ تیار، وزیراعظم کی منظوری کے بعد صدر ِمملکت کوپیش کیا جائے گا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے مجوزہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس کا متن وزیراعظم کی منظوری کے بعد آج ہی صدر مملکت کوپیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مجوزہ آرڈیننس کے تحت جاویداقبال نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کام کرتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق نیب آرڈیننس 1999 کی شق6 کے تحت چیئرمین نیب کی مدت کو توسیع نہیں دی جاسکتی۔واضح رہے کہ حکومت نے چیئرمین نیب کی تعیناتی پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے اگلے چیئرمین نیب کے بارے میں پوچھنے کا مطلب ہے کہ ملزم سے پوچھیں کہ اس کی تفتیش کون کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close