اکستان تحریک انصاف کے بہت سے لوگ رابطے میں ہیں اور اشارے کا انتظار کر رہے ہیں ، مناسب وقت پر سامنے آجائیں گے

لاہور (پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے لوگ رابطے میں ہیں اور اشارے کا انتظار کر رہے ہیں ، مناسب وقت پر سامنے آجائیں گے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جب یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ کے الیکشن ہوئے تھے اس وقت پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا تھا اور متعدد ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن

سے رابطے میں تھے ۔ ان افراد کا تعلق پنجاب سے ہے جو مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنا چاہتے ہیں ، ہم مناسب وقت پر انہیں سامنے لائیں گے ۔ رانا ثناء اللہ نےکہا کہ پہلے وزیر اعظم نے کرپشن کرپشن کی کئی کہانیاں سنائیں اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پر ایک نئی کہانی سنا دی ہے ، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ایک کلو میٹر کے حصے میں بیس کروڑ روپے کا غبن کیا گیا ، کیا ان کی کہی بات ممکن ہے کہ فی کلو میٹر بیس کروڑ کا گھپلا ہو؟۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) سے متعلق صحافی کے سوال کے جواب میں رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم اپنی جماعت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کام کر رہے ہیں ، پی ڈی ایم نے پنجاب کے دو شہروں فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان میں جلسے رکھے ہیں ،مسلم لیگ ن ان جلسوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔ ہم تو پہلے بھی جلسے اور لانگ مارچ کیلئے تیار تھے ، اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی باہر نکل گئی ، ہم آج بھی تیار ہیں ، فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی ۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جادو ٹونے سے حکومتیں گرتی ہیں نہ بنتی ہیں ، کچھ لوگوں کی ساری زندگی یورپ میں گزری مگر بعد میں انہوں نے درباروں پر ماتھے ٹیکے ، یہ ناقص عقیدے ہیں ، پیٹرول اور ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی پہلے بھی بڑھی ہے اور اب بھی بڑھے گی ، انہوں نے تین سال میں ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ۔ افغانستان کے حالات سے متعلق پالیسی پر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے افغانستان میں بڑی خدمت کی ، دوسری طرف امریکہ ان کے خلاف قراردادیں پیش کر رہا ہے ،ایبسو لوٹلی ناٹ بھی دو نمبر تھی ، وہ کون سا کسی چینل کا بندہ تھا، انہوں نے ایسے ہی ایک بندہ بٹھا کر تو شوشہ چھوڑ دیا ، عین ممکن ہے کہ امریکہ ان کی اس دو نمبر پر بھی سنجیدہ ہو گیا ہو ۔ کشمیر سے متعلق بھی ان کی خارجہ پالیسی بری طرح ناکام ہے ، ایک طرف یہ کہتے ہیں کہ ہم نے بھارت کا دنیا بھر میں منہ کالا کر دیا ، دوسری طرف کہتے ہیں کہ بھارت کے مسئلے پر دنیا ہماری بات سننے کو تیار نہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close