بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان مہنگائی سے ستائےعو ام پر بجلیاں گرانے کی منصوبہ بندی تیار

اسلام آباد(پی این آئی) بجلی صارفین کے لئے بری خبر، اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کاامکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو بجلی مہنگی کرنے سے متعلق بعد میں جاری کرے گی۔ گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے 62 پیسےفی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی

یونٹ بجلی پیدا کی گئی، سی پی پی اے نے بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ افے کی درخواست کی تھی۔دوسری جانب نیپرا میں کے الیکٹرک اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی اوور بلنگ پر آن لائن عوامی سماعت ہوئی جس دوران نیپرا حکام نے بریفنگ دی۔بجلی کی تقسیم کار کمپنی ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو ) نے اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا۔ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ اووربلنگ پر نیپرا کو 64 اور کے الیکٹرک کی اووربلنگ کے خلاف 13 درخواستیں ملیں۔ دوران سماعت میپکو حکام نے بتایا کہ اوور بلنگ عید کی چھٹیوں کے باعث ہوئی جبکہ اوور بلنگ ہماری ہی کمپنی میں نہیں ہوئی، سب کمپنیوں میں ہوئی۔ جس پر چیئرمین نیپرا نےاستفسار کرتے ہوئے کہا کہ اووربلنگ کا اب تاثر ہی نہیں رہا بلکہ یقین ہوگیا ہے، یہ بتائیں صارفین کا نقصان کون پورا کرے گا؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close