نیپرا کا ماہ مئی کے بلوں میں اوور بلنگ کا اعتراف

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوربلنگ کے حوالے سے اووربلنگ اور صارفین کی شکایات پر نیپرا میں عوامی سماعت ہوئی۔اس موقع پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے اوور بلنگ کا اعتراف کرلیا، سی ای او نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میپکو نے ماہ مئی میں 31 کے بجائے 37 روز کے بل بھیجے۔سی ای او میپکو نے بتایا کہ ادارے کی جانب سے مئی میں عید الفطراور دوسری چھٹیوں کی وجہ سے اوور بلنگ کی گئی،

اگلے ماہ میں بجلی کے بل26 دن کے بھیجے گئے۔جس پر نیپرا ممبر نے کہا کہ یہ آپ کیسے کرسکتے ہیں؟52لاکھ صارفین میں سے بیشتر کے ساتھ زیادتی کیوں کی گئی؟سی ای او میپکو نے کہا کہ چار رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، ممبر نیپرا نے کہا کہ چھٹیوں میں کیسے آپ نے ایڈجسٹمنٹس کی، اتھارٹی کو وضاحت چاہیے۔سی ای میپکو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے 8 سے 16 مئی کے دوران ریڈنگ پر کافی اثر پڑا، ممبر نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ کتنے صارفین8سے 16 مئی والی ریڈنگ میں متاثر ہوئے؟جس پر میپکو حکام کا کہنا تھا کہ 20میں سے 8بیجز کے صارفین اوور بلنگ سے متاثر ہوئے، ممبر نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ انکوائری کمیٹی جو بنائی تھی اس میں کتنے صارفین متاثر نکلے؟؟چیئرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت نے کہاں لکھا تھا

لاک ڈاؤن کے باعث ڈیوٹیاں ختم ہوگئیں، ڈسکوز کی جانب سے پیش کئے جانے والے دلائل بلاجواز ہیں، ہم نے کسی سے زیادتی نہیں ہونے دینی ،انصاف فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر سی ای او لیسکو نے کہا کہ گزیٹڈ چھٹیاں نکال کر ہمیں بڑی مشکل سے 20دن ملتے ہیں، جولائی میں عاشورہ اور گزیٹڈ چھٹیوں کے باعث اثر آیا۔ چئیرمین نیپرا نے دریافت کیا کہ جب چھٹیوں کے باعث مسائلپیش آئے تو کبھی آپ نے نیپرا سے رجوع کیا ؟ممبر نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ ڈسکوز کی جانب سے ایسے مسائل ہیں تو تحریری طور پر اتھارٹی کو آگاہ کریں، لیسکو اس بات کو مانتی ہے یا نہیں کہ اووربلنگ ہوئی ہے؟سی ای او لیسکو نے سماعت کے دوران اوور بلنگ سے انکار کیا جس پر چئیرمین نیپرا نے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اووربلنگ نہیں ہوئی؟1ماہ میں 33دن کے بل اگلے ماہ 37 دن اووربلنگ اور کیا ہے؟سی ای او لیسکو کے جواب پر ممبر نیپرا اتھارٹی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ سماعت میں ہیں مکمل بات سنیں اور جو سنائیں وہ درست بھی ہو چیئرمین نیپرا نے کہا کہ جو بل ہے اس میں نیپرا کا کلیکو لیٹڈ ٹیرف سب کیلئے ہے جو نقصان کسی کا ہوگیا اس کا ازالہ کیسے کرنا ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close