اگر سلمان شہباز کوکلین چٹ مل گئی ہے تو تایا کو ساتھ لے کر ملک واپس آ جائیں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر سلمان شہباز کوکلین چٹ مل گئی ہے تو تایا کو ساتھ لے کر ملک واپس آ جائیں، وزیراعظم الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم ) پر اس لئے زور دے رہے ہیں کہ دھاندلی نہ ہو،ملک میں مہنگائی ہے، چار بنیادی چیزوں پر سبسڈی کی ضرورت ہے، آٹا، چینی ،گھی اور دالوں پر سبسڈی دلوائیں گے،طالبان کو عسکری امداد فراہم کرنے کے حوالے سے الزامات مسترد

کرتے ہیں،افغانستان میں کوئی بھی بحران آیا تو اس کی بھرپور مدد کریں گے، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے واپس جانے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔بدھ کو خواتین کے ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خواتین کو زندگی میں آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے،راولپنڈی کے ہر علاقے میں تعلیمی ادارے قائم کئے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک

نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے، چار بنیادی چیزوں پر سبسڈی کی ضرورت ہے ، آٹا، چینی ،گھی اور دالوں پر سبسڈی دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سلیمان شہباز کو کلین چٹ مل گئی ہے تو تایا کو ساتھ لے کر ملک واپس آ جائیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہوں، اسی لئے وزیراعظم ووٹنگ مشین پر زور دے رہے ہیں کہ دھاندلی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شکست پر بھارت کے چہرے لٹکے ہوئے ہیں، افغانستان میں بھارت اور دنیا کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو شکست ہوئی، دنیا بدلے ہوئے افغانستان کی حقیقت کو تسلیم کرے، طالبان کو عسکری امداد فراہم کرنے کے حوالے سے الزامات مسترد کرتے ہیں،افغانستان میں کوئی بحران آیا تو ا س کی بھرپور مدد کریں گے، نیوزی لینڈ کی اتنی بڑی فوج نہیں تھی جتنی ہم نے ان کو سیکیورٹی دی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے میں بھارت کا ہاتھ ہے۔(اح+ع ح)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close