ڈینگی وائرس کے حملے جاری، 15 نئے کیسز رپورٹ

پشاور (آئی این پی ) صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے حملے تاحال جاری ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت15 ڈینگی وائرس کے مریض ذیر علاج ہیں، جن میں ایک خاتون سمیت اور 14 مرد شامل ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ذیادہ تر مریضوں کا تعلق پشاور کے ملحکہ علاقوں سے ہیں،۔ انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 907 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 245 مثبت اور 662

منفی ٹیسٹ آئے ہیں۔ واضح رہے کہ تمام ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں پروٹوکول کے مطابق علاج معالجہ اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close