فراڈ کیس، بی فوریو کے مالک سیف الرحمان کاقریبی ساتھی محمد سہیل گرفتار

اسلام آ باد (آئی این پی ) سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کیس میں نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بی فور یو کے مالک سیف الرحمان کے قریبی ساتھی محمد سہیل کو گرفتار کرلیا۔ نیب راولپنڈی کے مطابق محمد سہیل بی فور یو کا سوشل میڈیا اور ویب سائٹس چلاتا تھا۔ بی فوریو اور ایس آر گروپ کی ویب سائٹس محمد سہیل کے نام پر رجسٹرڈ تھیں۔ نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ سیف الرحمان سے ابتدائی تفتیش کی

روشنی میں محمد سہیل کو گرفتار کیا گیا، سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو پرکشش منافع کا جھانسہ دیا جاتا تھا اور محمد سہیل نے اربوں روپے کے فراڈ میں سیف الرحمان کی معاونت کی۔ محمد سہیل کو پشاور سے گرفتار کرکے نیب راولپنڈی منتقل کیا گیا ۔ بی فور یو کے مالک کی گرفتاری کی وجوہات سے متعلق 11 صفحات پر مشتمل دستاویز نیب نے گذشتہ ہفتے جاری کردی ہیں۔ دستاویز کے متن کے مطابق سیف الرحمان نیازی کو انکوائری

میں تعاون نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے انکوائری مکمل کرنے کیلئے گرفتاری ضروری تھی۔ خدشہ تھا کہ سیف الرحمان نیازی چھپ جائیں گے یا شواہد خراب کریں گے۔ نیب دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیف الرحمان نیازی کیخلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ملزم نے فراڈ اور بدیانتی سے کاروبار کے نام پر جھانسہ دیا۔ سیف الرحمان دستاویزی شواہد کے مطابق عوام الناس سے 11 ارب روپے بٹور چکے ہیں۔ گواہان کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں فوری گرفتاری ناگزیر تھی۔ سیف الرحمان نیازی شواہد کے مطابق اب بھی فراڈ جاری رکھے ہوئے تھے۔ سیف الرحمان نے ایس ای سی پی قوانین کی بھی خلاف ورزی کی۔(آچ)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close