دنیا کی پانچ ائیرلائنز جو مسافروں کا سامان گم کر دیتی ہیں، پی آئی اے بھی فہرست میں شامل

لندن(پی این آئی) فضائی سفر کے دوران سامان ایئرپورٹ پر گم ہو جانے کے واقعات گاہے پیش آتے رہتے ہیں۔ اب لگیج سٹوریج کمپنی باؤنس (Luggage storage company Bounce)نے سال 2020ءمیں مسافروں کا سامان گم ہونے کے واقعات کا تجزیہ کرکے ایسی پانچ ایئرلائنز کے متعلق بتا دیا ہے جو سب سے زیادہ مسافروں کا سامان گم کرتی ہیں

 

 

اورآپ کو یہ سن کر سخت افسوس ہو گا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) بھی ان پانچ لاپرواہ فضائی کمپنیوں میں شامل ہے۔اس فہرست میں پہلے نمبر پر رائل ایئر ماروک آئی جس کے مسافروں کا سامان گم ہونے کے سب سے زیادہ 9.7فیصد کیس سامنے آئے۔ اس ایئرلائنز کی زیادہ تر پروازیں مراکش سے برطانیہ کے لیے چلتی ہیں۔ دوسرے نمبر پر آئبریا ایئرلائنز میں 6.69فیصد، تیسرے نمبر پر ریان ایئر میں 6.19فیصد، چوتھے نمبر پر ووئلنگ ائیرلائن میں 5.18فیصد اور پانچویں نمبر پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز میں 4.68فیصد مسافروں کا سامان گم ہونے کے کیس سامنے آئے۔یہ نتائج گزشتہ ایک سال میں سامان گم ہونے کے کل 598کیسز کے تجزئیے سے اخذ کیے گئے۔ سامان گم ہونے کے کیسز کا ڈیٹا سول ایوی ایشن اتھارٹی سے حاصل کیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close