عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں تیل و گیس کا نیا بڑا ذخیرہ مل گیا

لکی مروت (پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے بعد خوشی کی خبر ہے کہ پاکستان میں تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ مل گیا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ ملا ہے۔

 

 

یہاں لاکھاٹ فارمیشن پر ولی کنواں نمبر ایک سے یومیہ ایک کروڑ 36 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 1010 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔او جی ڈی سی ایل اعلامیے کے مطابق ولی کنواں نمبر ایک کی کھدائی کا آغاز 2 دسمبر 2019 کو کیا گیا تھا ۔ اوجی ڈی سی ایل ایکسپلوریشن بلاک میں 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی مالک ہے۔خیال رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز خام تیل تین سال کی بلند ترین سطح 80 ڈالر پر پہنچ گیا تھا۔ ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر تک بڑھ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں