‘ن لیگ کے دور میں موٹرویز سی پیک کے تحت چینی کمپنیوں نے بنائیں یا فوج کے ادارہ FWO نے تعمیر کیں،وزیر اعظم چین یا فوج کس کو الزام دے رہے ہیں؟

نارووال (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے دور حکومت میں موٹرویز سی پیک کے تحت بنیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ‘ن لیگ کے دور میں موٹرویز سی پیک کے تحت چینی کمپنیوں نے بنائیں یا فوج کے ادارہ FWO نے تعمیر کیں- وزیر اعظم چین یا فوج کس کو الزام دے رہے ہیں’؟

 

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ اس بات کا کریڈٹ لیتی رہی ہے کہ انہوں نے موٹرویز کو قومی خزانے سے بنایا،لاہور اورنج ٹرین کے حوالے سے بھی یہی دعوی کیا گیا تھا تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ اورنج ٹرین بھی سی پیک کے پیسوں سے بنائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close