جعلی سفری دستاویز کے خلاف کریک ڈاون، یف آئی اے حرکت میں آ گئی، اہم ملزمان دھر لیے گئے

اسلام آ باد (آئی این پی ) ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویز کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویز،ہنڈی حوالہ ،منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے اور تین ماہ کے دوران جعلی دستاویز پر سفر کرنیوالے 79افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ8 افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کیا گیا ہے اور جعلی دستاویز بنانے

والے 2 ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے جعلی مہریں،جعلی افغان تذکرہ، جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں ہیں اس کے علاوہ جعلی میرج سرٹیفیکیٹ،جعلی افغان میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ پرسفر کرنیوالے 36 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہنڈی حوالہ میں ملوث 56 افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ ہنڈی حوالہ میں ملوث 69 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا ہے کہ ہنڈی حوالہ میں استعمال ہونیوالی 10کروڑ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close