از خود نوٹس کے اختیار پر اختلافی ریمارکس، ایک جج کا کیس سننے سے انکار، سپریم کورٹ کابینچ ٹوٹ گیا

اسلام آ باد (آئی این پی ) سندھ میں تقرریوں سے متعلق سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس یحیی آفریدی نے ازخود نوٹس کا مقدمہ سننے سے انکار کر دیا۔ عدالت عظمی کے جسٹس یحیی آفریدی نے ازخود نوٹس کے اختیارات کے استعمال پر سوال اٹھا دیے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کو عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اختیار استعمال کرنا چاہیے۔ جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ طریقہ کار طے ہونے

تک ازخود نوٹس کا اختیار استعمال کرنا مناسب نہیں۔ از خود نوٹس میں بینچ کی تشکیل کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ ۔جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے معاملہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close