کورونا کے بعد ڈینگی قدم جمانے لگا، 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں کتنے شہری ہسپتال جا پہنچے؟

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 58 شہری ڈینگی وائرس سے بیمارہوئے ۔اسلام آباد میں ڈینگی سے بیمار افراد کی تعداد 275 تک جا پہنچی ہے، شہریوں کو ڈینگی سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم ضیا کے مطابق مزید 58 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں جن میں سے شہری علاقوں میں 32 کیس اور دیہی علاقوں میں 26 کیس رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ شہریوں کی بڑی تعداد ہولی فیملی، بے نظیر بھٹو اور پمز ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ہولی فیملی میں ڈینگی کے 126 مریض، بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 40، پمز میں 32 مریض زیرِ علاج ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں