اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینےکافیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔پارلیمانی پارٹی و اتحایوں کو انتخابی اصلاحات بل میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی اجلاس میں ای وی ایم ،آئی ووٹنگ، انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی۔انتخابی اصلاحات پراتحادیوں سے اتفاق رائے
پربات کی جائےگی اور اپوزیشن جماعتوں سےمشاورت سمیت مشترکہ سیشن پرمشاورت ہوگی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر بریفنگ دی گئی ,وزیراعظم نے اوورسیز ،ای وی ایم کی اہمیت کوفوقیت دینے کا کہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے بابراعوان اور علی محمدخان کوہدایت دی ہے۔فوادچوہدری نے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن،حکومت میں گفتگو ہوئی جو خوش آئند ہے الیکٹورل ریفارمز سے متعلق بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم اپوزیشن کےساتھ مذاکرات کےلئےتیار ہیں اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا انتخابات کالازمی حصہ ہوگا ,بیرون ملک پاکستانیوں کو سیاسی نظام سےنکالنازیادتی ہوگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں