وفاقی وزیر کی شوگرملز پر چھاپہ ذخیرہ کی جانیوالی چینی کی اڑھائی لاکھ بوریاں برآمد ٗگودام سیل

تحصیل ساھیوال(پی این آئی) حکومت کے وفاقی وزیر کی 2لاکھ50ہزار بوری چینی قبضہ میں لے کر گودام کو سیل کر دیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹنٹ کمشنر تحصیل ساھیوال فرحان مجتبی خان نے حکومت کے وفاقی وزیر کی شوگرملز ذخیرہ کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی اڑھائی لاکھ بوری چینی قبضہ میں لیکر گودام کو سیل کر دیا اور چینی روزانہ کی بنیاد پر

تحصیل ساھیوال سمیت ضلع سرگودھا میں ڈیلر دکانداروں کے ذریعے سپلاء کی جارہی ھے جو مقرر نرخ89 روپے کے حساب سے شہریوں کو فروخت کی جارھی ھے اے سی ساھیوال کے اس جرات مندانہ اقدام پر ڈپٹی کمشنرسرگودھا اور تحصیل ساھیوال کے عوامی،سماجی،شہری حلقوں کے راہنماوں نے اے سی ساھیوال کی عوام کیلے کیے جانے والے جرات مندانہ اقدام کو بے حد سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close