ایک طرف مہنگائی، تو دوسری طرف چور عوام کی جان کو آ گئے ایک گھر سے ساتھ لاکھ اور ایک گھر سے محنت کش کا رکشہ اڑا لیا گیا

حافظ آباد (پی این آئی) ایک طرف عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں ت ودسری جانب چور اچکوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے ونیکے تارڑ میں ایک شہری علی عمران کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے نقدی چرالے گئے۔ علی عمران گھر کو تالے لگاکر گیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم چور اسکے گھر کے تالے توڑ کر وہاں سے سات لاکھ روپے نقدی چرالے گئے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک

ا ور واردات کوٹ حشمت میں ہوئی ہے جہاںسے نامعلوم چور محنت کش کا رکشہ چرالے گئے۔ محمد یونس ولدسلطان نے اپنا رکشہ کے گھر کے باہر کھڑا کیا جہاں سے نامعلوم چوراسکا رکشہ چراکر رفوچکر ہوگئے۔۔۔۔۔

close