حکومت نے ملک میں ذیلی کمیٹیوں کے چاند دیکھنے پر پابندی عائدکردی

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے ملک میں ذیلی ، نجی کمیٹیوں کے چاند دیکھنے پر پابندی لگادی ۔منگل کو اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چاند دیکھنے کے حوالے سے نئی قانون سازی کی گئی ہے جس کے تحت رویت ہلال کمیٹی یا حکومت کی جانب سے ہی کیے گئے اعلانات کو حتمی سمجھا جائیگا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے وفاقی

کے علاوہ صوبائی اور ضلعی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار محکمہ موسمیات، سپارکو ، وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امور کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close