نواز لیگ کی طرح شہباز لیگ کا انجام بھی قریب ہے

اسلام باد (آئی این پی) ترجمان و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف پاکستان عامر مغل نے شہباز شریف اور سلیمان شہباز کی برطانوی عدالت سے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ش لیگ ہمیشہ کی طرح جھوٹی خبر پر مٹھائیاں کھانے میں جلدی کررہی ہے۔ پاکستان نے برطانیہ کی کسی عدالت میں کوء بھی کیس دائر نہیں کیا ہوا۔ سلیمان شہباز کی کچھ مشکوک ٹرانزیکشن پر برطانیہ نے ازخود

نوٹس لیا تھا۔ شہباز شریف پر رمضان شوگر ملز اور العریبیہ شوگر ملز کے ملازمین کے نام پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات ایف آئی اے میں جاری ہیں۔ نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ بہت جلد شہباز شریف بھی نواز شریف کی طرح سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close