فخر ہے ہمیشہ تاریخ کی درست سائیڈ پر کھڑے ہوتے ہیں

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فخر ہے ہم ہمیشہ تاریخ کی درست سائیڈ پر کھڑے ہوتے ہیں، منگل کولاہور میں نو ن لیگ راولپنڈی ڈویژن کا اجلاس سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ کامیابی کا کیسے شکر ادا کریں،انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستانی عدالتوں سے ہماری بیگناہی کی گواہی مل رہی تھی، اب برطانیہ کی عدالت سے بھی ہماری بیگناہی کے فیصلے

آگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ این سی اے ایک انٹرنیشنل ایجنسی ہے، جس کا پوری دنیا میں ایک معیار ہے، پاکستان میں موجود ٹھگوں کا ٹولہ ہمیں ایجنسی کے کارنامے بتاتا تھا،ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی عدالت سے ہمیں بیگناہی کاثبوت ملنا ہمارے لیے بڑا دن ہے، ہمارے خلاف بار بار ادارہ جاتی مہم جوئی کی گئی،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہم ہمیشہ تاریخ کی درست سائیڈ پر کھڑے ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close