اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے چاند کی رویت کے نجی سطح پر اعلانات کرنے پر پابندی عائد کردی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ میں رویت ہلال کمیٹی کیلئے نئی قانون سازی کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ نے چاند کی روایت کے پرائیویٹ اعلانات پر پابندی عائد کردی ہے، اب سرکار کی طرف سے یا رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جو اعلان کیا جائے گا اس کو ہی حتمی سمجھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امور کو بھی رویت کمیٹی میں شامل کرلیا گیا ہے۔فواد چوہدری کے مطابق وفاقی کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن میں بہت سے مسائل کا حل ہے، مسائل کے حل پر ہونی چاہیے۔ اس معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کیلئے تیار ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا انتخابی اصلاحات کا جزو ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ میں نیشنل ہائی وے میں ایک ہزار ارب روپے کا سکینڈل بھی زیر بحث آیا۔ آج بننے والی سڑکیں 2013 کے مقابلے میں فی کلو میٹر 10 کروڑ روپے تک سستی بن رہی ہیں۔ اس حوالے سے مراد سعید اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بریفنگ دی جس کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں