سرکاری افسران کیلئے گھروں کے کرایوں کی حد مقرر کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)سرکاری افسران کیلئے گھروں کے کرایوں کی حد مقرر کر دی گئی۔۔۔۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری افسران کے لئے گھروں کے کرائے کی حد مقرر کردی گئی جبکہ اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت اب سرکاری افسران کو گھر کا کرایہ اضافے کےساتھ دے گی جبکہ گریڈ 22 کے افسر کیلئے گھرکاکرایہ 68 ہزارسے 89 ہزاررو پے مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کیلئے کرایہ 57 ہزار کے بجائے 71 ہزارروپے ہو گا جبکہ گریڈ 20کے افسرکوکرائے کی مدمیں 59 ہزارروپے ملیں گے اور گریڈ 19 کے افسرکوگھرکے کرائے کیلئے 46 ہزارروپے ملیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں