پاکستان نے نئی افغان حکومت کو سی پیک میں شامل ہونے کی دعوت دے دی، نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا اشارہ بھی دے دیا

کابل (پی این آئی) افغان میں متعین پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ طالبان سے سی پیک پروجیکٹ میں شامل ہونے کی بات کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں منصور احمد خان کا کہنا تھا کہ بات چیت میں علاقائی رابطوں کی مضبوطی اہم جزو ہے، پاکستان افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور دیگر علاقائی ممالک سے رابطے میں ہے۔ منصور احمد خان نے کہا کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے

کا معاملہ اگلے مرحلے میں آئے گا۔۔۔۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کر دیابلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہے

راولپنڈی (پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی دیرپا ترقی، سی پیک، وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں نے امن و امان کی بحالی کے لیے بہت قربانیاں دیں، امن و امان کے قیام سے ہی ترقی ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آرمی چیف کو بتایا کہ صوبے میں بہت سے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔ وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close