ایون فیلڈریفرنس،مریم، کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ کرنیکی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی این پی)ایون فیلڈ ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن(ر)صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ کرنے کی نیب درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق اپیلیں، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر

دیا گیا، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ درخواست پر سماعت کل کرے گا،نیب کی طرف سے دخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر جان بوجھ کر اپیلوں کی سماعت میں تاخیر کر رہے ہیں، مریم نواز کے وکیل ایک سال سے بہانے بنا کر تاریخیں لے رہے ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر روزانہ سماعت کرکے 30روز میں فیصلہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close