سکھر(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے خیرپور کے تاریخی مقام لیلا جا آتن پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا،کمیٹی کی تجویز پر فائنل فیصلہ حکومت کا ہوگا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جے آئی ٹی تعین کرے کہ تاریخی مقام کس سروے نمبر اور کس مقام پر موجود ہے ،جے آئی ٹی میں کمشنر،ڈپٹی کمشنر ڈی آئی جی لیول سے کم افسر شامل نہ ہوں،عدالت
نے یہ بھی حکم دیا کہ جے آئی ٹی میں محکمہ آثار قدیمہ کے اعلیٰ افسران کو شامل کیا جائے اور آرکیالوجی ماہر پروفیسر غلام مصطفیٰ شر جے آئی ٹی کی معاونت کریں، پروفیسر غلام مصطفیٰ شر نے اس تاریخی مقام کی نشان دہی کی تھی، سندھ ہیریٹیج ایکٹ 1994 کے تحت جہاں کوئی قدیمی نشان ملے اس پر ایڈوائزری کمیٹی بیٹھے گی، ایڈوائزری کمیٹی تعین کرے گی کہ اسکی کیا اہمیت ہے،کمیٹی کی تجویز پر فائنل فیصلہ حکومت کا ہوگا، جے آئی ٹی اپنے رپورٹ بنا کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور کے پاس جمع کرے، سیشن جج اس پر عمل درآمد کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کو
مقرر کریں، درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ تاریخی مقام موجود ہے، مخالف فریق کا موقف ہے کہ انہوں نے زمین خرید کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں