پی ٹی آئی میں شمولیت ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ سمیت اہم افراد پی ٹی آئی میں شامل

کراچی(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کے کراچی دورے کے موقع پر سابق وزیر اعلی سندھ سمیت متعدد اہم سیاسی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ، سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ، اور بیرسٹر مرتضیٰ مہیسر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ان رہنماؤں نے گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان

کیا، عمران خان نے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے۔وزیر اعظم عمران خان سے ایس یو پی سربراہ جلال محمود شاہ نے بھی ملاقات کی، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی بھی وزیر اعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں سندھ میں پی ٹی آئی کو آنے والے الیکشن میں مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی میں اندرون سندھ کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، انھوں نے عمران خان کو اندرون سندھ کے دورے سے اہم شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے بھی آگاہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں