آنے والے انتخابات میں عوام کے سامنے تمام سیاسی جماعتیں آزمائی ہوئی ہوں گی، آئندہ الیکشن میں ن لیگ کی واضح فتح کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہاہے کہ آنے والے انتخابات میں عوام کے سامنے تمام سیاسی جماعتیں آزمائی ہوئی ہوں گی ،لوگوں نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا دور حکومت بھی دیکھا اور اب پی ٹی آئی کا دور بھی بھگت لیا ہے۔

اب کوئی اندھا بھی فیصلہ کر سکتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کے مقابلے میں باقی دونوں جماعتوں قریب قریب بھی نہیں ہیں ۔ان خیالات کااظہار احسن اقبال نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہاکہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ اب کوئی ایشو نہیںہے کیونکہ ایکسٹینشن کی منظوری وزیراعظم دے چکے تھے ،اس کے بعد سپریم کورٹ نے پارلیمان کو قانون بنانے کا کہا تھا،تب سوال یہ تھا کہ کیا پارلیمان آرمی چیف کو برطرف کرے گی یا وزیراعظم کے ایکسٹینشن والے فیصلے کو ریگولرائز کرے گی ،اس وقت سارا نظام یرغمال بنا ہوا تھا اور کسی کے پاس کوئی چوائس نہیں تھی ،اگر اس وقت پارلیمان آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی منظوری نہ دیتی تو دنیا میں یہ خبریں لگنی تھیں پارلیمان نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ آنے والے انتخابات میں عوام کے سامنے تمام سیاسی جماعتیں آزمائی ہوئی ہوں گی ،لوگوں نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا دور حکومت بھی دیکھا اور اب پی ٹی آئی کا دور بھی بھگت لیا ہے ،اب کوئی اندھا بھی فیصلہ کر سکتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کے مقابلے میں باقی دونوں جماعتوں قریب قریب بھی نہیں ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں