مریم نواز کے والد نواز شریف سے بھی اختلافات؟مریم نواز مسلم لیگ ن کے باغی جیالوں کی ترجمان ہیں مریم نوازجہاں جاتی ہیں لوگ آتے ہیں لیکن اس بیانیے سے وہ الیکشن نہیں جیت سکتیں

اسلا م آباد (پی این آئی ) معروف صحافی و اینکر پرسن سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ جب سے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹا یا گیا ،تب سے مریم نواز مسلم لیگ ن کی باغی جیالا بن کر ابھری ہیں ،انہوں نے اپنے والد سے بھی اختلاف کیا ۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ مریم نواز جو کردار ادا کر رہی ہیں وہ مفاہمت کا نہیں ہے ،مریم نواز مسلم لیگ ن کے باغی جیالوں کی ترجمان ہیں ،اس حکمت عملی کا فائدہ پارٹی یا تنظیم

کو ہوتا ہے لیکن الیکشن جیتنے کے لیے یہ بیانیہ نہیں چلتا ۔انہوں نے کہا کہ جب سے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹا یا گیا ،مریم نواز باغی بن کر ابھریں ، وہ اپنے والد سے بھی اختلاف کرتی ہیں ،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ نواز شریف کی مرضی سے ہوا لیکن مریم نواز نے اپنے والد سے بھی اختلاف کیا ۔سہیل وڑائچ نے کہا کہ اس حکمت عملی سے مریم نواز کو شہرت ملی ، وہ جہاں جاتی ہیں لوگ آتے ہیں لیکن اس بیانیے سے وہ الیکشن نہیں جیت سکتیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close