وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی! پروٹوکول نہ لینے کے دعوے ہوا میں اڑا دیئے

کراچی (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی نے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔ پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند ہونے کے باعث شہری خوار ہوتے رہے۔وزیر اعظم نے پیر کے روز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح کیا۔

وزیر اعظم کے پروٹوکول کے باعث شہرِ قائد کی کئی سڑکیں بند رکھی گئیں جس کی وجہ سے شہری خوار ہوتے رہے۔وزیر اعظم گورنر ہاؤس گئے تو اردگرد کی سڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جس کے باعث فوارہ چوک، میٹرول پول کےقریب ٹریفک جام رہا جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔سندھ کے وزیر برائے جنگلات تیمور تالپور نے بھی وی وی آئی پی پروٹوکول کی ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں بند، بہت زیادہ سیکیورٹی پروٹوکول ہے جس کے باعث شہری خوار ہو رہے ہیں۔ کراچی نیازی اور اس کی ٹیم کی حقیقت جانتا ہے، انہوں نے ابھی بھی کراچی کے 11 ارب روپے دینے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close