محمد زبیر کی لیک ویڈیو کا معاملہ ، مسلم لیگ ن کا حیران کن موقف آگیا

لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی جاری کی گئی ویڈیو پر ان کے موقف کا علم نہیں ہے تاہم سمجھ نہیں آتی ہے کہ ویڈیو کے ذریعے محمد زبیر سے کیا منوانا چاہتے ہیں۔

 

 

میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ ملک میں سویلین بالادستی کی بات کی ہے جبکہ انہیں دی گئی سزا بھی ایک ویڈیو کا شاخسانہ ہے اور حالیہ ویڈیو کے معاملے پر محمد زبیر کوٹارگٹ کیا گیا ہے اور اس ویڈیو کی تحقیقات میڈیا کرے۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ میں کسی غیر اخلاقی عمل کی حمایت نہیں کرتا جبکہ کسی بھی سیاسی جماعت میں بیانیہ پارٹی کے لیڈ ر کا ہوتا ہے اور ہمارے لیڈ ر نواز شریف نے ہمیشہ ووٹ کی عزت کی بات کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیو پر صوبہ سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے بھی خاموشی توڑ دی ہے ،انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ” میرے خلاف جعلی اور جھوٹی ویڈیو جاری کرنا سیاست نہیں بلکہ نہایت ہی گھٹیا حرکت ہے ، اس کے پیچھے جو بھی ہے اس نے انتہائی شرم ناک حرکت کی۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close